پاکستان سے چین کو گدھوں کی برآمدات

اسلام آباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے جو دنیا میں سب سے زیادہ گدھوں کی آبادی رکھنے والا تیسرا ملک ہے چین کو یہ جانور منتقل کرے گا ۔ اس تجارت سے کروڑہا روپئے کی آمدنی کا ذریعہ بن جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی بھاری قیمت ہے ، خاص کر ان کی لید کو چین کی روایتی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ گدھے کے چمڑے سے جلیٹن بنائی جاتی ہے جو چین میں سب سے قیمتی ادویاتی اثاثہ مانا جاتا ہے ۔ گدھوں کی افزائش کے لیے پاکستان نے کئی انتظامات کئے ہیں اس پر 3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے ۔۔