پاکستان سے دہشت گردی کی تائید بند ہونے تک کرتار پور راہداری کی ترقی بے سود : سشما سوراج

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج بیان دیا کہ ہے کہ پاکستان ہندوستان میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں پر روک نہ لگائے کرتار پور راہداری یا پھر کوئی امن منصوبہ کا مقصد بے فیض ہے ۔ آج وہ حیدرآباد میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی پاکستان ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں روکدے تو پھر آپس میں بات چیت کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں اور کرتار پور راہداری جیسے اقدامات سے بات چیت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کرتارپور راہداری جس کا مقصد پاکستان کے گردوارہ دربار صاحب کو گرداس پور ہندوستان میں واقع ڈیرہ بابا نائک سے جوڑنا ہے ۔ پاکستان میں آج وزیراعظم عمران خاں نے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور ہندوستان کی جانب سے اس کا سنگ بنیاد نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے 26 نومبر کو رکھا تھا ۔۔