پاکستان : سکیورٹی چیک پوائنٹس پر پولیو کے قطروں کی سہولت

اسلام آباد ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بدامنی کے شکار قبائلی علاقوں میں طالبان کے حملوں کے خدشے کے تحت اب سکیورٹی چیک پوائنٹس پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اعلیٰ عہدیدار فرخ سائر خان نے بتایا کہ نئی حکمتِ عملی کے تحت اُن علاقوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جہاں طبی کارکنوں کو رسائی حاصل نہیں ہے۔