پاکستان حافظ سعید کی حراست میں توسیع کا خواہاں

لاہور ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پنجاب حکومت نے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی نظربندی میں قانون عوامی تحفظ کے تحت توسیع کی اپیل کی ہے حالانکہ دو روز قبل ہی نظربندی کی طوالت کو ختم کرنے کیلئے داخل کردہ ایک درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔ حافظ سعید جو ماہ جنوری سے اپنے مکان میں نظربند ہیں، کو ایک تین رکنی صوبائی جوڈیشیل ریویو بورڈ کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت وہاں سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات تھے۔ پنجاب جوڈیشیل ریویو بورڈ جسٹس یاور علی، جسٹس عبدالسمیع اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل ہے اور وہاں پر انہوں نے پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک لاء آفیسر کی جرح سماعت کی جو دراصل جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں سے متعلق تھی۔