پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات رکھے گا : فاطمی

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک بشمول ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے اپنے وعدہ کا پابند ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے خصوصی قائد نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر نظرثانی کیلئے سینئر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے لئے خارجی امور کیلئے مقرر کئے گئے خصوصی معاون سید طارق فاطمی نے نائب امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکین سے ملاقات کی اور اسی دوران دونوں قائدین نے پاک ۔ امریکہ دورخی تعلقات کے موجودہ موقف پر نظرثانی کی اور اسے اطمینان بخش پایا۔