پاکستان بیرون خلاء کے فوجی استعمال کا مخالف۔ ہندوستان کا دعویٰ خیالی دشمنوں سے لڑائی :دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ بیرون خلاء کو فوجی مقاصد کے استعمال کا مخالف ہے اور ہندوستان کے اس اعلان کو طنز و مذاق کا موضوع بنایا کہ ایک لائیو سٹلائٹ کو میزائل سے مار گرایا گیا۔ یہ ایک شاد و نادر کارنامہ ہے جس نے ملک کو خلائی سوپرپاورس کے منفرد و مخصوص کلب میں پہنچا دیا ہے۔ واضح رہیکہ سٹلائٹ شکن میزائل کے کامیاب تجربہ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے یہ اعلان کیا تھا۔ پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’خلا ساری بنی نوع انسان کا مشترکہ ورثہ ہے اور ہر قوم کی ذمہ داری ہیکہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو اس مقام پر فوجی سرگرمیوں کا سبب بن سکتے ہیں‘‘۔