پاکستان او آئی سی کی جنرل باڈی کا نائب صدرنشین

اسلام آباد ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو 57 ممالک کے ایک بارسوخ گروپ یونین آف آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن(UIC) کی جنرل باڈی کا نائب صدرنشین منتخب کیا گیا ہے ۔ ایک سرکاری اعلان کے مطابق پاکستان کو یو آئی سی کا جنرل باڈی کا مراقش کے شہر رباط میں نائب صدرنشین منتخب کیا گیا ہے ۔ انگریزی اخباری ڈان نے یہ بات بتائی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یو آئی سی دراصل او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمنٹس پر مشتمل ہے جس کا قیام ایران میں 17 جون 1999ء کو عمل میں آیا تھا جس کا صدر دفتر تہران میں واقع ہے ۔ اس موقع پر یو آئی سی کانفرنس نے پاکستان کی جانب سے کشمیر سے متعلق پیش کی گئی دو قراردادوں پر بھی بات چیت کی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کا انتخاب ایک ایسے وقت عمل میں آیا جب وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج نے ابوظہبی میں یکم مارچ کو او آئی سی کی کونسل آف فارین مشیر(CFM) کے ایک اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ وہ پہلی ہندوستانی وزیر تھیں جنہوں نے او آئی سی اجلاس سے خطاب بھی کیا ۔