پاکستان انتخابات کیلئے بشمول حافظ سعید 11800 امیدوار

لاہور ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید کے بشمول پاکستان کے انتخابات کیلئے جو 25 جولائی کو مقرر ہیں، 849 نشستوں کیلئے 11855 امیدوار مقابلہ میں ہیں۔ ان میں پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی شامل ہیں کیونکہ قومی اسمبلی اور صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ منعقد ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں 2 جولائی کو پانچ انتخابات کا جانچ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کی جاچکی ہے اور الیکشن کمیشن کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق 272 جنرل نشستوں کیلئے 3459 امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہیں جبکہ جملہ 577 چار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 8396 امیدوار مقابلہ میں ہیں۔