پاکستان امن پسند ‘ہندوستان انتہا پسند:ڈاکٹر علوی

اسلام آباد، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح کا سلوک ہندوستان کے ساتھ کیا ہے اس سے یہ پتہ چلتا ہے وہ امن پسند ملک ہے ، جبکہ ہندوستان انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے ۔مسٹر علوی نے اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا‘‘تعصب کو ختم کرنے کی پاکستان کی کوششوں کے برعکس ہندوستان کسی نہ کسی طرح سے انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے ’’۔ انہوں نے فروری میں ہندوستان کے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 40 سے زائد جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں یہ باتیں کہی۔