پاکستان امریکی امداد کے بغیر رہ سکتا ہے :آصف

اسلام آباد، 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے زیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہیکہ ان کا ملک امریکی امداد کے بغیر رہ سکتا ہے لیکن اپنی قومی سالمیت پر کوئی مفاہمت نہیں کرے گا۔ آصف نے کہا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی، سالمیت اور وقار کیساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ آصف نے کل صحافیوں سے سے یہ بات کہی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کیساتھ پاکستان کے تعلقات ہنوز معمول کے مطابق نہیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اب بھی کچھ اختلافات ہیں۔آصف نے ریڈیو پاکستان سے کہاکہ ہم امریکہ کیساتھ تعلقات میں توازن کی امید کرتے ہیں۔وزیر خارجہ آصف نے کہاکہ ہم نے امریکی فوج اور انتظامیہ کو یہ بتا دیا ہیکہ پاکستان کسی بھی قسم کی مدد نہیں چاہتا۔

شام میں بے گھر لوگوں کی سیکوریٹی کیلئے مہم: پنٹگان
واشنگٹن 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وزارت دفاع ’پنٹگان‘ نے کہا کہ ترکی کی طرف سے داخلی سیکورٹی کے لئے شامی کردوں کے ساتھ فوجیوں کو تربیت دینے کی امریکی منصوبوں کی مخالفت کرنے کے بعد وہ شام میں نئی فوج یا روایتی سر حدی محافظ نہیں تیار کر رہا ہے ۔امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہ امریکہ شام میں مقامی سیکورٹی فورسز کو تربیت دینے کا کام جاری رکھے گا۔ یہ تربیت بے گھر لوگوں کو اپنے اجڑے ہوئے علاقوں میں واپس جانے کے لئے سیکورٹی فراہم کرے گی۔ یہ آزاد اور شورش زدہ علاقوں میں اسلامک اسٹیٹ کے دوبارہ واپس آنے سے روکنے کے لئے ضروری ہے ۔یہ نئی ’فوج‘یا روایتی ’سرحدی محافظ‘نہیں ہے ۔