پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر اِن چیف زاہد ملک کا انتقال

اسلام آباد یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے انگریزی روزنامے پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر اِن چیف زاہد ملک انتقال کرگئے ۔ وہ 79 برس کے تھے ۔مرحوم وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے ۔انہوں نے 1960 میں ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی ۔پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر اِن چیف اور پبلشر کی حیثیت سے آخر دم تک وہ فرائض سرانجام دیتے رہے ۔مرحوم ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف رہے جبکہ 2 ہزار سے زائد مضامین بھی ان کے زورقلم کا نتیجہ ہیں۔1970 میں رائٹزر گلڈ فرسٹ پرائز بھی ملا۔ مرحوم کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔2011 میں انہیں ستارہ امتیاز سے سرفراز کیاگیاتھا۔