پاکستان ،امریکہ -طالبان مذاکرات کے سلسلے میں کوشاں:قریشی

اسلام آباد20جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بہتری ہورہی ہے اور امریکہ اور طالبان کے درمیان اگلے دور کی بات چیت کے لئے کوشش کی جارہی ہے ۔مسٹر قریشی نے کہا کہ اس قسم کی بات چیت کافائدہ افغانستان حکومت کو ہوگا اور پورے علاقے میں امن و سکون قائم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان مسئلے پر جب تک اندرونی بات چیت نہیں ہوگی،اس ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے ۔پاکستان پورے خطے میں امن کی بحالی کرنے کے لئے اسے اہم مانتا ہے ۔مسٹر قریشی نے کہاکہ پاکستان اور چین،پاکستان -چین اقتصادی گلیارہ منصوبے کے سلسلے میں پوری طرح سنجیدہ ہے ۔