پاکستان۔ افغانستان کی سرحد پر کئی علاقے بند

اسلام آباد، 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور افغانستان کے سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے بہت سے سرحدی علاقے پیر کو بھی بند رہے ، جس سے دونوں طرف سرحد پر سینکڑوں گاڑیوں سمیت لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔پاکستانی-افغان حکام کے مطابق اتوار کو دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد’ دی چمن-اسپن بولداک ‘ سرحد بند کر دی گئیْ۔ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی، جب سرحد پر باڑھ لگانے کی کوشش کر رہے پاکستانی فوجیوں پر افغان فوجیوں نے گولیاں چلائیں۔اس دوران دونوں ممالک کی فوج نے ایک دوسرے پر سرحد پار کرنے پر روک لگائے جانے کابھی الزام لگایا ہے