پاکستانی3 صدارتی امیدواروںکے پرچے داخل

پرویز مشرف اور زرداری کے حلف نامے سپریم کورٹ میں مسترد
اسلام آباد۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے الیکشن کمیشن نے آج تین صدارتی امیدواروں کے نامزدگی کے پرچے وصول کئے۔ اپوزیشن نے ایک مشترکہ امیدوار صدر پاکستان کے عہدہ کیلئے کھڑا کرنے سے انکار کردیا چنانچہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے امیدوار کے نامزدگی کیلئے درخواست کی گئی ہے۔ آج چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا خان نے پرچہ جات نامزدگی کی تنقیح کی جبکہ اُمیدوار حاضر تھے۔ اپوزیشن متفقہ امیدوار کھڑا کرنے کے سلسلے میں منقسم رائے رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (نواز) نے احسن کے بارے میں ذہنی تحفظات ظاہر کئے ہیں جو پیپلز پارٹی کے سینئر قائد ہیں۔ انہوں نے ضمیر کی آواز پر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ فضل الرحمن تیسرے امیدوار ہیں جنہوں نے اپنا نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔ دریں اثناء پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج آصف علی زرداری اور پرویز مشرف کے حلف ناموں کو مسترد کردیا اور ان سے گزشتہ 10 سال کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔