پاکستانی کینسر کی مریضہ میڈیکل ویزا کی طالب

اسلام آباد ۔ 9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون نے جو پاکستان کی متوطن اور کینسر کی مریض ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اس کو ہندوستان کا دورہ کرنے میں مدد دے ‘ تاکہ وہ ہندوستان میں اپنے کینسر کا علاج کرواسکے ۔ اس مکتوب کیلئے اُسے میڈیکل ویزا جاری کیا جائے ۔ ہندوستانی سفارت خانہ اسے ویزا جاری کرنے سے انکار کرچکا ہے ۔ 25سالہ فائزہ تنویر کینسر کی مریض ہے اور اس کے منہ میں بار بار رسولی ہوا کرتی ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔ وہ اندرپرست ڈنٹل کالج اینڈ ہاسپٹل غازی آباد میں اپنا علاج کروانا چاہتی ہے ۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب ہندوستانی ہائی کمیشن برائے اسلام آباد نے اس کی میڈیکل ویزا کی درخواست مسترد کردی ہے ۔