پاکستانی پنجاب میں جے یو اے کے 5دہشت گرد ہلاک

درگاہ شریف پر حملہ کے شبہ میں 300سے زیادہ گرفتار
لاہور ۔ 19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب میں آج پولیس نے 5 جے یو اے ( جماعت الاحرار ) دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ضلع لایا میں ان ہلاکتوں کے ذریعہ ان کے قبضہ سے چار دستی بم ‘ ایک رائفل اور دو پستول ضبط کرلئے گئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ افراد درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ پر خودکش بم دھماکہ میں ملوث تھے ۔ دریں اثناء 300 سے زیادہ افراد جن میں سے بیشتر افغان شہری ہیں گرفتار کرلئے گئے اور درگاہ شریف پر خودکش بم حملہ کے بعد حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ۔ تلاشی مہم مزید جاری رہنے کا امکان ہے ۔ اس خودکش بم حملہ میں 88 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے ۔