پاکستانی وزیر خارجہ کی میر واعظ سے بات چیت

اسلام آباد۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے علیحدگی پسند کشمیری جماعت کے رہنما میر واعظ عمر فاروق سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اسلام آباد کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت اُمور خارجہ نے اگرچہ فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن قریشی کا یہ اقدام ہندوستان میں اچھا نہیں سمجھا جائے گا، کیونکہ ہندوستان کا موقف ہے کہ کشمیر باہمی مسئلہ ہے جس میں فریق ثالث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔