پاکستانی وزیراعظم نے اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تجویز لانے کا چیلنج

اسلام آباد،21جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں عام انتخابات کا سامنا کرنے کی ہمت ہے تو وہ ان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تجویز پیش کریں اور اپنی صوبائی اسمبلیوں کو منسوخ کرکے دکھائیں۔روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے آج یہ اطلاع دی۔مسٹر عباسی نے کل ریاست پنجاب صوبے کے بھاکار ضلع میں وزیراعظم صحت کارڈ منصوبے کے آغاز کے موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا”وہ (اپوزیشن پارٹی)سینیٹ کے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے صوبائی اسمبلیوں کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرا ان سبھی کے لئے صاف پیغام ہے کہ جو لوگ پارلیمانی کام کاج کی تنقید کرتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اسمبلیوں کو منسوخ کرکے دکھائیں۔جھوٹ ،فریب اور سازش کی یہ سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی۔”انہوں نے لاہور میں بدھ کو اپوزیشن کے طاقت کے ناکام مظاہرے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ ہوتے ہوئے بھی ان لوگوں نے اس کے کام کاج کے طور طریقوں کی مذمت کرنے کی ایک نئی مثال قائم کی ہے اور جن لوگوں نے لاہور کے مال کے باہر طاقت کے مظاہرے کے نام پر وہ سرکس کیا ،سیاست کیا ہوتی ہے انہیں اس کا پتہ تبھی چلے گا جب وہ اسمبلیوں کو منسوخ کرنے کے بعد لوگوں کے درمیان آئیں گے ۔عوام نے انہیں اسمبلیوں کو منسوخ کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے ووٹ دئے تھے ۔انہوں نے عوام کی یقین دہانی کی کہ ان کی حکومت اپنا دور حکومت پورا کرے گی۔