پاکستانی مقبوضہ کشمیرسے تخلیہ کا آغاز

اسلام آباد ۔ 25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے تخلیہ کے منصوبہ پر آغاز کی تیاری مکمل ہوچکی ہے ۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب آج بھی خطہ قبضہ پر ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستانی مقبوضہ کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قبل ازیں ضلعی عہدیداروں اور مقامی عہدیداروں کو ہزاروں افراد کے تخلیہ کی ہدایت دی تھی ‘ جن کی جانوں کو سرحد پر کشیدگی کے بعد راست خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں ۔ جاریہ ماہ فبروری کے آغاز سے ہی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ حیدر نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ حکومت کو خطہ قبضہ پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔