پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی، 19دہشت گرد ہلاک

پشاور۔ 12 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اہم کمانڈرسمیت 19دہشت گرد مارے گئے اوران کے 5ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سندا پل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی،جس میں 19 دہشت گرد ہلاک اوران کے 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے باعث تحصیل جمرود کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے،فورسز نے مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،علاقے میں گھر گھر تلاشی کا کام جاری ہے۔