پاکستانی فوج کی تائید حاصل مشرف کا دعوی

اسلام آباد۔29ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی طاقتور 6.5لاکھ فوج آج بھی ان کی تائید و حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر سطح سے لیکر فوجی سربراہ کے عہدہ تک انہوں نے سپاہیوں کی قیادت کی ہے‘ یہ بات آپ 6.5لاکھ سپاہیوں سے پوچھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے ایک کمانڈر نہیں بلکہ لیڈر کی حیثیت سے فوج کی قیادت کی ۔ پرویز مشرف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حقیقی قیادت یہی ہے جس میں کندھوں پر تارے لگے ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
اصل امتحان اُس وقت ہوتا ہے جب فوجی ڈریس نہ ہونے پر بھی سپاہی آپ کی بات سنتے ہیں یا نہیں ۔پرویز مشرف کو دغابازی کی الزامات پر یکم جنوری کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہونا ہے ۔

اسلام آباد میں بس۔ ٹرالی تصادم‘ 9 ہلاک
لاہور۔ 29؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 9 افراد بشمول خواتین و اطفال ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوگئے جب کہ لاہور۔ اسلام آباد موٹروں کی شاہراہ پر آج ایک کھڑی ہوئی ٹرالی سے بس کا تصادم ہوگیا۔ 72 نشستی مسافر بس میں جو لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، ہنوز کئی مسافر پھنسے ہوئے تھے۔ پولیس اور بچاؤ عہدیدار اور مقام حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے زخمیوںکو راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہاسپٹلس میں منتقل کیا۔ 9 افراد بشمول بس کی ایک میزبان ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔