پاکستانی فضائیہ کے طیارہ کا پاکستانی پنجاب میں حادثہ

لاہور 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فضائیہ کا ایک لڑاکا جیٹ طیارہ انتہائی گنجان آباد پاکستانی پنجاب میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جس میں دونوں پائیلٹ ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ کا طیارہ منڈی بہاؤ الدین ضلع کے کھیتوں میں گر پڑا جو صوبائی دارالحکومت لاہور سے 200 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہیں۔ عہدیدار حنیف بٹ نے کہاکہ دونوں پائیلٹ بشمول ایک ونگ کمانڈر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ جیٹ طیارہ نے سرگودھا فوجی فضائیہ اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز کی تھی۔ حادثہ کی وجہ فوری معلوم نہیں ہوسکی۔ پاکستانی فضائیہ کی ایک ٹیم مقام حادثہ پر پہونچ چکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔