پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار ، پائیلٹ ہلاک

اسلام آباد۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فضائیہ کا ایک زیرتربیت پائیلٹ چہارشنبہ کے روز اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس اس کا طیارہ تربیتی اُڑان کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جو اس وقت بلوچستان صوبہ کے مستنگ کی فضائی حدود میں پرواز کررہا تھا۔ پاکستانی فضائیہ نے بھی اس حادثہ کی خبر پر اظہار افسوس کیا اور بتایا کہ F-7PG طیارہ اپنی معمول کی تربیتی اُڑان کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ کی موت کی توثیق کی گئی جبکہ حادثہ کی وجوہات نہیں بتائی گئی تاہم تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔