پاکستانی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں کا ہندوستان کو انتباہ

اسلام آباد ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حالانکہ پاکستان نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہیکہ ہندوستان نے پاکستانی خط قبضہ پر قائم چوکیوں پر تعزیری حملہ کیا تھا۔ تاہم فوج میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ فوج کے بعد فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے بھی ہندوستان کو انتباہ دیا ہے اوراس سے کہا ہیکہ جھوٹے تشہیر پر مبنی ویڈیو فلمیں اور کھوکھلے الفاظ ہندوستان کو دھمکانے کیلئے استعمال نہیں کئے جارہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے کل ویڈیو جھلکیاں جاری کی تھیں جن میں 9 مئی کو نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی چوکی کو تباہ کردینے کے مناظر دکھائے گئے تھے۔ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے سرحد پر منڈلا رہے ہیں جبکہ پاکستانی فضائیہ نے ہندوستان کو تعزیری کارروائیوں کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ پاکستان ریڈیو کی ایک خبر کے بموجب لاہور کے بحری وار کالج میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی بحریہ کے سربراہ اڈمرل محمد ذکا اللہ نے بھی ہندوستان کو پاکستان کے خلاف کارروائی پر انتباہ دیا ہے۔