پاکستانی عوام نواز و عمران سے ہوشیار رہیں : زرداری

اسلام آباد۔11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی عوام کو عمران خان اور نواز شریف کی چالوں سے ہوشیاررہنے کو کہا ہے ۔مسٹر زرداری نے پشارو میں کل پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہم عمران خان اور نواز شریف جیسے لوگوں کا سامنا کرتے ہیں اور پاکستان کے عوام کوا ن لیڈروں کی چالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔’دی نیو انٹر نیشنل’ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر زرداری نے کہا کہ برطرف وزیر اعظم نواز شریف سے اب ملک کے معاملے سنبھل نہیں رہے ہیں، انہوں نے ابھی تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اب اس کا لطف اٹھانا چاہئے ۔مسٹر زرداری نے پناما پیپرس معاملہ میں 28جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب مسٹر شریف یہ سوال کرتے پھر رہے ہیں کہ آخر کس بنیاد پر انہیں نا اہل ٹھہرایا گیاہے ۔انہوں نے کہا”اگر انہیں ناہلی سے متعلق فیصلہ کی بنیاد کی جانکاری ہی نہیں ہے توسپریم کوٹ کے فیصلہ کو اس وقت کیوں قبول کرلیاگیاتھا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما عمران خان کو ‘معصوم کرکٹر’ قرار دیا۔