پاکستانی طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

پشاور ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امن مذاکرات کو بہت بڑا دھکا پہنچاتے ہوئے پاکستانی طالبان نے آج جنگ بندی میں توسیع سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ امن کے ملک کو جاری رکھنے کے پابند اہل ہے۔ ایک دہا طویل شورش پسندی کو ختم کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کا ہم ساتھ دیں گے۔ تحریک طالبان پاکستان نے مارچ میں جنگ بندی کا آغاز کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ ایک ماہ تک جنگ بندی کی جائے گی، اس میں دس دن کی توسیع کی گئی تھی تاکہ امن مذاکرات کو کامیاب بنایا جاسکے۔ تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی شوریٰ کونسل نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے سے متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم بات چیت کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے جب کبھی سنجیدہ اور فکری کوشش کی جائے گی تو بات چیت کرنے میں کوئی پش و پیش نہیں ہوگی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شہید اللہ شہید نے کہا کہ طالبان شوریٰ نے جنگ بندی کی توسیع نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیاکیونکہ گزشتہ 40 دن کے دوران پاکستانی تحویل میں اس کے زائد از 50 کارکن ہلاک ہوئے ہیں ۔