پاکستانی سفیر برائے ہندکی طلبی

اسلام آباد ۔ /31 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے سفیر برائے پاکستان کو طلب کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروایا اور کہا کہ وہ کشمیری عوام کی تائید جاری رکھے گا ۔ جواب میں ہندوستان نے بھی پاکستانی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کروایا ۔ معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے پاکستان کے سفیر برائے ہند سہیل محمود کو طلب کیا تھا ۔