پاکستانی سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں کے خاتمہ کا ٹلرسن کا مشورہ

اسلام آباد۔ 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے آج پاکستانی قیادت سے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ اسے اپنے ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں کے خاتمہ کی کوشش میں شدت پیدا کرنا چاہئے۔ ٹلرسن طوفانی دورہ پر پاکستان پہونچے تھے ۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عباسی کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر دفاع خرم دستگیر خان ، معتمد خارجہ تہمینہ جنجوعہ ، سربراہ فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے شرکت کی۔