پاکستانی افواج کو ہمیشہ تیار رہنے کی ضرورت : راحیل شریف

اسلام آباد ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو سکیورٹی کے زمرہ میں ہمہ رخی خطرات کا سامنا ہے جس کیلئے فوج کو ہمیشہ تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ انگریزی کے معروف روزنامہ ’’ڈان‘‘ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سونمیائی رینجز کا دورہ کیا اور فائرنگ کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ راولپنڈی میں واقع فوجی ہیڈکوارٹرس سے آئی ایس پی آر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بات کہی گئی ۔