پاکستانی اسٹاک مارکٹ کو 350 ارب روپئے کا نقصان

اسلام آباد۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سرمایہ منڈی کو مخالف حکومت احتجاج سے جو آج پانچویں دن میں داخل ہوگیا، 350 ارب روپئے کا نقصان پہنچا ہے۔ وزیر فینانس اسحق ڈار نے کہا کہ احتجاج سے قومی معیشت پر کاری ضرب پڑی ہے۔ وہ کل رات ’’جیو ٹی وی ‘‘ سیول نافرمانی تحریک کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کی اپیلوں کے باوجود عمران خان اور طاہرالقادری کے ہزاروں حامی اسلام آباد میں عارضی قیام کئے ہوئے ہیں۔