پاکستانی آفیسر نے کویتی مندوب کی پاکٹ مار ی

اسلام آباد۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سفارتی حلقوں میں پاکستان کی امیج کو دھکہ پہونچانے والی حرکت منظر عام پر آئی جس میں پاکستان کے ایک گریڈ 20 آفیسر نے کویت سے آنے والے ایک وفد کی پاکٹ مارلی۔ اس حرکت کا سی سی ٹی وی کیمرہ سے پتہ چلا۔ کویتی وفد سرمایہ کاری منصوبہ پر بات چیت کیلئے پاکستان پہونچا تھا۔ بات چیت کی میز پر اپنا والیٹ بھول گیا۔ پاکٹ کی گمشدگی کی اطلاع عام ہوئی تو تمام ملازمین کی تلاشی لی گئی لیکن اس بات کا پتہ صرف سی سی ٹی وی ریکارڈنگ سے چلا جس میں دیکھا گیا کہ بیورو کریٹک نے یہ پیاکٹ مار ہے۔ اس میں کویت کی بھاری کرنسی تھی۔