پان کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی مہلت میں توسیع

نئی دہلی 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے مستقل اکاونٹ نمبر ( پان ) کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہلت میں 30 ستمبر تک مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ حکومت کی جانب سے پان کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہلت میں یہ چھٹی مرتبہ توسیع دی گئی ہے ۔ گذشتہ سال جون میں حکومت نے پان کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہلت میں 31 مارچ تک توسیع دی تھی ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب پان کو آدھار سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019 ہوگی اگر اس میں مزید توسیع نہ کی جائے ۔