پانی کی بکیٹ میں گرنے والی کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) علاقہ حفیظ پیٹ میاں پور میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں دیڑھ سالہ شیرخوار لڑکی پانی کی بکیٹ میں گرکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلقیس نائرہ سیول کنٹراکٹر محمد عارف کی بیٹی تھی اور وہ اپنے مکان میں کھیلتے ہوئے پانی کی بکیٹ کے قریب پہونچ گئی

اور اتفاقی طور پر اس میں گرپڑی ۔ بیہوشی کی حالت میں بلقیس کو بچوں کے دواخانہ نیلوفر ہاسپٹل علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا اور وہ کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔