پانچ پاکستانی طالبان بم دھماکے میں ہلاک

پشاور۔30 اپریل( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے کم از کم پانچ طالبان عسکریت پسند بشمول ایک خود ساختہ کمانڈر ہلاک ہوگئے ‘ ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقے میں دھماکے سے کم از کم تین طالبان زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ جنوبی وزیرستان میں علاقہ شکتوئی میں پیش آیا جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب لب سڑک نصب بم ایک گاڑی سے ٹکراگیا جس میں طالبانی کمانڈر اور اس کے دیگر چار ساتھی سفر کررہے تھے ‘ بم حملے سے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا تھا تمام پانچ طالبان برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال میں شریک کردیا گیا جن میں سے تمام کی حالت تشویشناک ہے ۔ فوج نے تلاشی مہم کا آغاز کردیا ہے۔