پانا ما لیکس : مریم نواز سے جے آئی ٹی کی پوچھ گچھ

اسلام آباد۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی دختر مریم نواز بھی پاناما گیٹ اسکینڈل کے تحت جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم () کے روبرو پہلی بار پیش ہوئیں جو اس بدعنوانی معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 43 سالہ مریم کیساتھ ان کے شوہر محمد صفدر، بھائی حسن نواز اور حسین نواز، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب اور وزیراعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی بھی تھے۔ واضح رہیکہ مریم کو وزیراعظم نواز شریف نے اپنا سیاسی جانشین بنانے انہیں سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنایا ہے۔