پازیب پیر کا خوبصورت زیور

پازیب کو پیر کا زیور کہا جاتا ہے۔ یہ پیروں کی خوبصورتی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ پائل (پازیب)پیروں کی زیبائش میں اضافہ کرتے ہیں ۔بچیوں اور دلہنوں کے پیروں میں خالی موتیوں کی پائل پہنائی جاتی ہے تا کہ جب وہ چلے تو اس کی چھن چھن کی آواز سے اس کے آنے کا پتہ ہوسکے۔

قبائلی خواتین آج بھی اپنے پیروں میں کڑے پہنتی ہیں۔ کڑوں کے چند ماڈل پازیب جیسے ہوتے ہیں۔ اس میں چاندی کی زنجیر میں جھالر کی شکل میں موتی یا کندن لگے ہوتے ہیں۔ یہ آج بھی قبائلی خواتین کا پسندیدہ زیور ہے۔ پازیب یا پائل کو آج کل ہمیشہ پیروں کی زینت بنائے رکھا جارہا ہے۔ انگلیوں میں بھی چھلے، بچھیاں پہننے کا چلن آج بھی برقرار ہے مگر نوجوان لڑکیاں، پیروں کی انگلیوں میں بچھیاں اور چھلے پہننے سے گریز کررہی ہیں۔ خوبصورت ڈیزائن کے مہندی سے رنگے پیروں پر پازیب یا پائل پہننے کا اسٹائل ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ فی زمانہ میچنگ پازیب کا فیشن ہے جس کامطلب یہ ہیکہ آپ اپنے ملبوسات کے کلر کے مطابق پازیب پہن سکتی ہیں۔ خوبصورت ڈیزائن کی پازیب اوربچھیاں ہی خریدیں اور پہن کر اپنے پیروں کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔