پارٹی تبدیلی کے فیصلہ کا کارکنوں پر انحصار : ٹی کرشنا ریڈی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سینئیر قائد تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی و رکن اسمبلی مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی خواہش کے مطابق ہی پارٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ آج صبح صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے مسٹر ٹی کرشنا ریڈی نے ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر ٹی کرشنا ریڈی کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میں شامل ہونے کی مبینہ اطلاعات کے پس منظر میں مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ان سے تفصیلی بات چیت کی ۔ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر کرشنا ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں و پارٹی کارکنوں کے احساسات کے مطابق ہی پارٹی تبدیل کرنے کے مسئلہ پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔۔