پارلیمنٹ کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

نئی دہلی، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں آج صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کی کاپی لوک سبھا میں ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی بھی جمعہ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدر کے خطاب کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا کی سکریٹری جنرل اسنہ لتا شریواستو نے ارکان کو صدر کے خطاب کی اطلاع دی اور اس کی ہندی اور انگریزی زبان کی کاپیاں ایوان کی میز پر رکھی۔ خطبہ کی کاپیاں ٹیبل پر رکھے جانے کے فورا بعد مہاجن نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے مسٹر کووند نے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دور کا حساب و کتاب پیش کیا۔