پارلیمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی

نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بجٹ پیش کرنے کے دن سے ایک دن قبل ایوان پارلیمنٹ کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ جس کی وجہ سے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوں دکھائی دیا ۔ 9.30 بجے شام آتشزدگی کی اطلاع دی گئی ۔ ایوان پارلیمنٹ کے کمرہ نمبر 50 میں آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بجھانے کیلئے 5 فائر انجن فوری مقام واردات پر پہونچ گئے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے جاریہ سال کے بجٹ اجلاس کا اپنے خطبہ کے ذریعہ آغاز کیا تھا ۔