پارلیمنٹ میںاپوزیشن سے نمٹنے بی جے پی کی حکمت عملی

سینئر مرکزی وزراء کے ساتھ پارٹی صدر امیت شاہ کی ملاقات
نئی دہلی ۔19جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ مانسون سیشن سے قبل بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج پارلیمنٹ میںاپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے مرکزی سینئر وزراء سے ملاقات کی اور راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے اورمدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان سے بھی ملاقات کی ۔ ان دونوں چیف منسٹروں کو ان دنوں تنازعات کا سامنا ہے ۔ چیف منسٹر راجستھان راجے سندھیا جن پر للت مودی تنازعہ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ کانگریس کی جانب سے شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے ان کے مدھیہ پردیش ہم منصب  چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو ویاپم اسکام کے باعث اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا ہے ۔ دونوں چیف منسٹروں نے اپنے اپنے طور پر تفصیلات پیش کی اور حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ موثر طور پر نمٹنے کی تیاری کرلی ہے ۔ وزیر خارجہ سشماسوراج ‘ وزیر فینانس ارون جیٹلی اور وزیر اطلاعات و نشریات روی شنکر پرساد بھی امیت شاہ سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ چوہان توقع ہے کہ آج یا کل وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن جومنگل سے شروع ہورہاہے ‘ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ویاپم اسکام اور للت مودی تنازعات کے بشمول کئی مسائل کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔