پارلیمانی حلقہ میدک کیلئے کانگریس کی تشہیری مہم

کریم نگر /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے اقتدار پر آنے کے بعد ضمنی چناؤ ہو رہے ہیں ۔ میدک پارلیمانی حلقہ کے چناؤ میں کانگریس امیدوار کی تشہیری مہم چلانے کیلئے مختلف گروپس کو ضلع کریم نگر کے اعلی قائدین کی زیر قیادت بھیجا جارہا ہے ۔ کریم نگر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدر سابق رکن اسمبلی کے مرتنجیم نے اس بات کا انکشاف کیا ۔ وہ ڈی سی سی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چناکوڈور منڈل کیلئے آرے پلی موہن سابق حکومت وہپ بی وینکٹیشورلو سابق رکن اسمبلی ناگنور منڈل کیلئے پروین ریڈی سابق رکن اسمبلی موہن ریڈی سابق رکن اسمبلی سدالادیویا سابق رکن اسمبلی سدی پیٹ رورل کیلئے رویندر راؤ سابق کے ڈی سی پی چیرمین ، اے لکشمن کمار سابق ایس سی کارپوریشن چیرمین اور ای منوہر ریڈی سدی پیٹ میونسپل کیلئے ٹی سنتوش کمار ایم ایل سی کے راج شیکھر سٹی کانگریس صدر بابر سلیم پاشاہ آئی ایس ٹی سی سی قائد کومی ریڈی راملو سابق رکن اسمبلی نارائن ریڈی زیڈ پی ٹی سی ڈی شنکر کے زیر قیادت کانگریس کے ترقیاتی پروگرامس اور تلنگانہ کے قیام کے سلسلہ سونیا گاندھی کی کاوش اور کامیابی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ ٹی آر ایس کئے گئے جھوٹے وعدوں اور تیقنات کے بارے میں واقف کروایا جائے گا ۔ کے سی آر نے کسانوں کو ایک لاکھ روپئے کے قرض کی معافی کی فائل پر پہلی دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ آج تک شائد سینکڑوں فائلس پر دستخط کئے ہیں لیکن قرض معافی کی فائل پر دستخط نہیں ہوئی ۔ 24 گھنٹے برقی سربراہی کا وعدہ کیا تھا آج کہہ رہے ہیں کہ تین سال بعد سربراہی ہوگی ۔ کے سی آر کے جھوٹے وعدے کی وجہ سے کسانوں کو ناقابل تلافی تیقنات ہو رہا ہے ۔ سابق حکومت 25 پیسے سود پر قرض دے رہی تھی ۔ زرعی قرض وقت پر ادائیگی 3 فیصد سود معافی کردیا جاتا ہے ۔ اس طرح 7 فیصد سود کسانوں کو بھرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ عوام ہی حکومت ہے اور حکومت ٹی آر ایس ہے ۔ اس کی یہ سوچ صحیح نہیں ہے ۔ محض گمراہ کن پروپنگنڈے کی وجہ سے ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہوا ہے ۔ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے ۔ عوام ٹی آر ایس کی کارکردگی دیکھ رہی ہے ۔ بہت جلد کانگریس دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی ۔