پارلیمانی حلقہ عادل آباد میں 253 حساس مراکز رائے دہی

ایک خاتون کے بشمول 11 امیدوار انتخابی میدان میں ‘ تمام انتظامات مکمل
عادل آباد ۔ 10 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد پارلیمانی حلقہ کے ساتھ اسمبلی حلقہ جات جن میں سرپور ‘ آصف آباد ‘ عادل آباد ‘ بوتھ ‘ نرمل ‘ مدھول اور خانہ پور میں 11 ؍ اپریل کو ائے دہی کرانے کے لئے تمام انتظامات کو قطعیت دی گئی ۔ یہ بات پارلیمانی حلقہ الیکشن آفیسر ضلع کلکٹر عادل آباد شریمتی دیویا دیوراجن نے مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے بتائی ۔ لوک سبھا حلقہ سے 758064 خواتین اور دیگر زمرہ کے 56 رائے دہندوں کے منجملہ 1488353 افراد کو رائے دہی سے استفادہ کرنے کے لئے 2079 رائے دہی مراکز کا قیام عمل لایا گیا ۔ جبکہ 253حساس مراکز رائے دہی کی شناخت کرتے ہوئے پولیس کامعقول بندوبست اور CCTV کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ۔ آصف آباد اور سرپور اسمبلی حلقہ جات میں صبح 7 بجے تا شام 4 بجے تک رائے دہی کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ حلقہ جات میں صبح 7 بجے تا شام 5 بجے تک رائے دہی ہوگی ۔ لوک سبھا انتخابات میں ایک خاتون کے بشمول گیارہ امیدوار موجود ہیں ۔ انتخابی عملہ 8439 کے علاوہ 1373 افراد کو زائد معمور کیا گیا ہے ۔ رائے دہی سے متعلق ضروری اشیاء کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ ضلع کلکٹر ضلع ایس پی جس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔