پارلیمانی انتخابات میں عوام ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں گے : رمنا

حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے قائدین ایل رمنا اور آر چندر شیکھر ریڈی نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تنقیدوں کی مذمت کی ہے۔ کے سی آر نے گزشتہ روز نائیڈو کو ملک کا پراگندہ ترین سیاست داں قرار دیا تھا۔ ان دونوں تلگو دیشم قائدین نے آج مشترکہ صحافی بیان میں کہا کہ کے سی آر بلاوجہ نائیڈو کو (تنقیدوں کا) نشانہ بنارہے ہیںجس پر عوام کے سی آر کو آئندہ پارلیمان انتخابات میں سبق سکھائیں گے ۔