ٹی ڈی پی کے مزید ایم ایل ایز کی ٹی آر ایس میں شمولیت متوقع پی مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ کا ادعا

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ منسٹر پی مہندر ریڈی نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ اصل اپوزیشن قائد و وائی ایس آر سی پی چیف وائی ایس جگن موہن ریڈی کا سامنا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور تلنگانہ اسٹیٹ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کررہے ہیں ۔ چہارشنبہ کو مہیندر ریڈی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو صرف شہر حیدرآباد کیلئے پابندی کررہے ہیں ۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ مزید ٹی ٹی ڈی پی ایم ایل ایز مستقبل قریب میں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوں گے ۔۔