ٹی ڈی پی میں شمولیت یقینی : سبا راؤ رکن اسمبلی وائی ایس آر سی پی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : وائی ایس آر پارٹی کے مزید ایک اور رکن اسمبلی پی سبا راؤ نے آج اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ بہت جلد ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ یہاں ضلع مشرقی گوداوری میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سبا راؤ نے بتایا کہ وہ اپنے حلقہ اسمبلی کی ترقی کے پیش نظر ٹی ڈی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیے ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں پارٹی میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی جوتولا پارٹی سے مستعفی ہو کر ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ اس طرح تاحال آٹھ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی چھوڑ کر ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔۔