ٹی ٹی ڈی کلیان منڈپم میں سلک اینڈ کاٹن ایکسپو

حیدرآباد۔/27جولائی، ( پریس نوٹ ) کرافٹس اینڈ ویورس آرٹینرس ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام گیارہ روزہ سلک اینڈ کاٹن ایکسپو کا آج یہاں اداکارائیں مدھولکنا اورساشا سنگھ نے افتتاح انجام دیا۔ ایکسپو کا ٹی ٹی ڈی کلیان منڈپم حمایت نگر میں اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اداکاراؤں نے ایکسپو میں پیش کئے جانے والی اشیاء کی ڈیزائننگ اور خوبصورتی پر خوشنودی کا اظہار کیا۔ آرگنائزر محمد اکبر علی اور سکریٹری کے راما راؤ نے بتایا کہ ایکسپو میں بافندوں کی اشیاء کے علاوہ کاٹن کے ملبوسات کا ذخیرہ ہے۔