ٹی اے اے سی ایم اے کی دو روزہ کانفرنس کا کل آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : تلنگانہ و آندھرا پردیش کمپوز سائٹس مینو فیکچرس اسوسی ایشن کی دو روزہ کانفرنس 19 اور 20 جنوری کو ہوٹل تاج دکن میں منعقد ہوگی ۔ یہ بات صدر اسوسی ایشن ڈاکٹر کے نارائنا ریڈی نے بتائی اور کہا کہ کانفرنس میں تقریبا 300 مندوبین شرکت کریں گے جن میں صنعت کار ، انجینئر اور سائنسداں شامل ہیں ۔ وزیر فینانس تلنگانہ ایٹالہ راجندر کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی سائنٹفک ایڈوائزر برائے وزیر دفاع مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جب کہ ڈاکٹر کے ہری نارائنا سائنسداں و سابق وائس چانسلر ایچ سی یو ، جیش رنجن اسپیشل سکریٹری آئی اینڈ سی تلنگانہ ، ای وی نرسمہا ریڈی وائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آئی آئی سی ایم ایس آر پرساد ڈائرکٹر ڈی آر ڈی ایل ، ڈاکٹر ٹی تھامس ڈائرکٹر اے ایس ایل ، بی ایچ وی ایس نارائنا مورتی ڈائرکٹر آر سی آئی ، ڈاکٹر چندر شیکھر ڈائرکٹر ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں ۔۔