ٹی ایم سی کی موسم گرما کی مخصوص پیشکش کی قرعہ اندازی مکمل

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ و آندھرا پردیش میں ٹی ایم سی کی جانب سے اس موسم گرما کی مخصوص پیشکش کا تمام ٹی ایم سی شورومس پر 7 فروری تا 2 اگست اعلان کیا گیا تھا ۔ 1000 روپئے اور زائد خریداری پر گاہک کو کوپن حاصل ہوا جس کے ذریعہ وہ ڈرا میں شرکت کرتے ہوئے فورڈ ایکو اسپورٹ کار مالیتی 6,92,344 روپئے ( ایکس شوروم ) جیت سکتے ہیں ۔ 4 اگست منگل کو شام 7 بجے ٹی ایم سی ، بیگم پیٹ ، شوروم پر ڈرا نکالا گیا ۔ مہمان خصوصی مسٹر ششی کرن راؤ برانچ منیجر ایل جی نے مسز اوما امرناتھ ننگونوری ، سی ایم ڈی ٹی ایم سی ، مسٹر چندرا شیکھرننگونوری ، چیرمین ، تروملا بینک ، وینکٹیش ننگونوری ، ڈائرکٹر ٹی ایم سی اور مسٹر گریدھر راؤ وائس پریسیڈنٹ ، ٹی ایم سی کی موجودگی میں لکی کوپن نکالا ۔ کوپن نمبر 197948 ، جناب ظہیر خان ، ساکن بانو نگر ، مادنا پیٹ نے انعام جیتا ہے ۔ ترغیبی انعامات میں 2 عدد ایچ اے وی الیکٹرانک سیف فی کس مالیتی 5990 روپئے کوپن نمبرات 67544 ۔ 181720 کو حاصل ہوئے ۔۔