ٹی ایم سی بیگم پیٹ پر دسہرہ ڈرا کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ٹی ایم سی بیگم پیٹ شوروم پر 10 لاکھ روپئے نقد رقم کے دسہرہ ڈرا کا 11 اکٹوبر کو انعقاد عمل میں آیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر مرہری راؤ ، ہیڈ چیانل آپریشنس ساوتھ اینڈ ویسٹ ، پیاناسونک نے ڈرا نکالا ۔ اس موقع پر مسز اوما امرناتھ ننگنوری ، سی ایم ڈی ، ٹی ایم سی اور مسٹر چندر شیکھر ننگنوری ، چیرمین ، تروملا کوآپریٹیو بینک موجود تھے ۔ ٹی ایم سی دسہرہ ڈرا کے ونر فاطمہ پورم ، گنٹور کے مسٹر شیخ عبدالباجی ( کوپن نمبر 42033 ) کو 10 لاکھ روپئے نقد رقم کا انعام حاصل ہوا ۔ ٹی ایم سی کی جانب سے 16 ستمبر 2017 کو اے پی اور تلنگانہ میں تمام ٹی ایم سی شورومس پر ہیپی فیملی آفر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں 1000 روپئے یا زائد کی خریدی پر یا 5000 روپئے کی ہر خریداری پر کسٹمر کو ایک کوپن حاصل ہوتا تھا اور وہ دسہرہ ڈرا میں حصہ لے سکتے تھے ۔۔