ٹی آر ایس جنرل باڈی اجلاس

شمس آباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر میں ٹی آر ایس قائدین کی پریس میٹ میں ناگیندر گوڑ ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ صدر نے بتایا کہ 2 اگست کو ساما سرسوتی گارڈن چمپا پیٹ میں ٹی آر ایس جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے ٹی آر وزیر آئی ٹی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں مہیندر ریڈی ٹرانسپورٹ منسٹر ، بی نرسنگ راؤ ، کنڈہ وشویشور ریڈی ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔ محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر نے کہا کہ اجلاس میں ضلع رنگاریڈی کے مسائل کو حل کرنے و دیگر مسائل پر بات ہوگی اور اس اجلاس میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔ اس موقع پر سپنا ستیش مہیلا ضلع صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔